جمعرات, 05 دسمبر 2024


انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے 2024ء کےنتائج کااعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11ہزار 172امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 10ہزار 551 امیدوارا متحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3ہزار 92 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 29.31فیصد رہا۔

جبکہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 87 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جبکہ 2ہزار 911 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1ہزار 123امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 38.58 فیصد رہا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment