منگل, 25 فروری 2025


ایمزانسٹیٹیوٹ کےشعبہ ڈیجیٹل میڈیامارکیٹنگ کےتحت ڈیجیٹل میڈیافنڈامینٹلزکےموضوع پر ورکشاپ کااہتمام

آواز انسٹیٹیوٹ اآف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ ڈیجیٹل میڈیامارکیٹنگ کے تحت ڈیجیٹل میڈیا فنڈامینٹلز کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔

، جس میں عوامی ویب کےڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ ایکسپرٹ مسٹر نعمان یونس اورسینئر اسپیشلسٹ مسٹر مبشر محمودنے بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی

 اس ورکشاپ کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ اور ماس کمیونیکیشن کے طالب علموں کو جدید میڈیا ٹولز اور ان کی عملی افادیت سے روشناس کرانا تھا۔ورکشاپ کے دوران ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹس نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، اور ڈیجیٹل میڈیا سلوشنز پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے نہ صرف ان شعبوں میں کامیاب کریئر بنانے کے طریقے بتائے بلکہ میڈیا کے پیشہ ورانہ اصولوں (میڈیا ایتھکس) اور اس فیلڈ میں درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی اور طلبہ کو یہ بھی گائیڈ کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو کس طرح نکھار سکتے ہیں اور ڈیجیٹل میڈیا میں اپنا کامیاب مستقبل کیسے بنا سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ ایکسپرٹ مسٹر نعمان کاکہنا تھا کہ آواز انسٹیٹیوٹ میں بطور گیسٹ اسپیکر آکر بہت خوش ہوئی یہاں کے طلبا بہت قابل ہیں

 اس موقع پر طلبہ نے بھی بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے سیشنز کا تسلسل ہونا چاہیے، کیونکہ اس سے انہیں سوشل میڈیا کے مثبت اور پیشہ ورانہ استعمال کا شعور ملتا ہے۔

یہ ورکشاپ نہ صرف ایک تعلیمی سرگرمی تھی بلکہ طلبہ کے لیے ایک راہنمائی کا ذریعہ بھی ثابت ہوئی، جہاں انہوں نے براہ راست ماہرین سے سیکھنے اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کا موقع پایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment