ھفتہ, 04 مئی 2024


ایف آئی اے کی جانب سےکالے دھن کمانے والوں کا گھیرا تنگ

ایمزٹی وی(کراچی) ایف آئی اے نے گذشتہ چند برسوں کے دوران کالے دھن کے ذریعے بیرون ملک جائیدادیں بنانیوالے سیکڑوںصنعتکاروں، سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون کوقومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے صنعتکاروں، سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کی ایک طویل فہرست فراہم کی گئی تھی جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں اہم شخصیات شامل ہیں۔زرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کو ذمے داری تفویض کی گئی تھی کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کریں اور یہ پتہ چلائیں کہ متعلقہ افراد اپنی جائز آمدنی سے بیرون ملک جائیداد خریدنے کے اہل تھے یا نہیں اور جائیداد کی خریداری کیلئے منتقل کیا جانے والا خطیر زرمبادلہ قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیا گیا یا اس کیلئے حوالہ اور ہنڈی یا دیگر غیرقانونی ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی ہدایت پر اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر ایف آئی اے کے سینئر اور انتہائی قابل تفتیشی افسران نے بڑے پیمانے پر تحیقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد تفتیشی افسران کو ابتدائی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور 2 صنعتکاروں کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں جائیداد کی خریداری کیلئے خطیر رقوم حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے جانے کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں بعد ازاں مذکورہ 2 صنعتکاروں کے خلاف قانونی کارروائی اگلے مراحل میں داخل ہوگئی ہے جبکہ فہرست کے مطابق دیگر افراد کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر ریکارڈ کے ذریعے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق ملک کی سیکڑوں اہم شخصیات پر مشتمل فہرست میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعدد اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment