اتوار, 05 مئی 2024


پاک میرین کی 52ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ!

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو بحری علوم پر مہارت رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب میں 288 کیڈٹس شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ اہم پہلوؤں پر غور کئے بغیر قومیں ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتیں۔توقع ہے کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس اپنے فرائض میں کوتاہی نہیں برتیں گے۔ اس حوالے سے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس کو مبارکباد بھی دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment