اتوار, 05 مئی 2024


سائیں سرکار اپنی بات پر قائم!

ایمزٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنے موقف پرقائم ہیں ان کا کہنا ہے کہ رینجرزاختیارات پر سندھ حکومت کے آئینی اختیار کو تسلیم کیا جائے ، کسی وزیر کے خلاف کارروائی پر وزیر اعلیٰ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ آج وزیرآعظم نوازشریف اور وزیراعلٰی قائم علی شاہ کی سندھ رینجرزاختیارات کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن ملک اور سندھ کے مفاد میں ہے اور یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈھائی برس میں سندھ رینجرز پر 25 ارب روپے کے اخراجات ہوئے، کراچی آپریشن کے ثمرات ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔جبکہ سید قائم علی شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی قرار داد آئین و قانون کے مطابق ہے، کراچی آپریشن کے اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہونے چاہئیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment