اتوار, 05 مئی 2024


لیاری یونیورسٹی میں معیاری تدریس کو یقینی بنا دیا گیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی)کسی بھی تعلیی درسگاہ میں طالب عالموں کا خیر مقدم کرنا ایک تابندہ روایت ہے ۔یہ بات رجسٹرار بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی فریدہ لودھی نے جمعہ کو لیاری یونیورسٹی میں ساتویں سیشن میں نئے آنے والے طالبعلموں کے لیے منعقدہ ایک تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں،یونیورسٹی انتطامیہ و اساتذہ کی محنتوں وکاوشوں کی بدولت لیاری یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے اس موقع پر ڈائر یکٹر فنانس مناف احمد ،اسٹوڈنٹس ویلفیئر افسر عبدالشکور بلوچ کے علاوہ تمام شعبہ جات کے اساتذہ کرام نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment