جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


عزیر جان بلوچ نے دوران گرفتاری مزید انکشافات کردیئے

 
ایمز ٹی وی (کراچی) لیاری گینگ وار کے سرغنہ اور بدنام زمانہ گینگسٹر عزیر جان بلوچ نے دوران گرفتاری مزید انکشافات کردیئے ۔ عزیر بلوچ نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے جیل میں ہی لیاری کا سردار بنانے کا وعدہ کرلیا تھا ۔ لیاری گینگ وار کے دہشتگرد عزیر جان بلوچ نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں ۔ عزیر بلوچ نے سیاسی جماعتوں اور حکومتی شخصیات سے روابط کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت نے جیل میں گینگسٹرز کا سربراہ مقرر کیا اور لیاری کا سردار بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں نے زمینوں پر قبضے ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لیے استعمال کیا ۔ عزیر بلوچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما خالد شہنشاہ ، گینگسٹر ارشد پپو ، سٹیل ملز کے سابق چئیرمین سجاد حسین شاہ سمیت سینکڑوں قتل کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں ۔ نثار مورائی ، قادر پٹیل بھی فشریز میں ملازمین کو ڈرانے دھمکانے بھتہ وصولی کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ عزیز بلوچ نے بعض کرپٹ رہنمائوں کو بیرون ملک فرار کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ عزیر بلوچ نے بتایا کہ ہر ماہ 10 کروڑ روپے لیاری گینگ وار کے نام سے بھتہ وصول کیا جاتا تھا ۔ فشریز سے بھی باقاعدگی سے بھتہ طلب کیا جاتا تھا ، اولڈ ایریا میں بھتہ جمع کرنے کے لئے دہشت گردی کرکے خوف و ہراس پھیلایا جاتا تھا ۔ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ لیاری سے الیکشن لڑنے کی دھمکی دے کر من پسند افراد کو ٹکٹ بھی دلوائے -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment