منگل, 30 اپریل 2024


نامعلوم افراد کی ڈاکٹرعافیہ کے گھر کے چوکیدار سے پوجھ گچھ اور تشدد

ایمز ٹی وی (کراچی) گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کے گھر کے چوکیدار سے ان کے بچوں سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنادیا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں منگل کی علی الصبح نامعلوم افراد ڈاکٹر عافیہ کی والدہ کے گھر پر آئے اور گھر کے چوکیدار محمد عامر سے ان کے بچوں احمد اور مریم سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ عامر کی جانب سے سوالات کا جواب نہ دینے پر انہوں نے اسے مارا اور بے ہوشی کی حالت میں ہاتھ پیر باندھ کر فرار ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کے گھر پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے تاہم واقعے کے وقت ڈاکٹر عافیہ کے گھر پرکوئی پولیس اہلکار نہیں تھا۔ عامرکے بیان کے مطابق اسے تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 تھے اور وہ ایک گاڑی میں آئے تھے، تینوں افراد کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان تھیں۔ اسی بیان کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے واضح رہے کہ ڈاکٹرعافیہ سابق صدرپرویز مشرف کے دور حکومت میں کراچی سے راولپنڈی جاتے ہوئے اپنے 3 بچوں کے ساتھ لاپتہ ہوگئی تھیں ۔ ان کے دو بچے کئی برس بعد پاکستان واپس آگئے تھے تاہم ایک بچے کا اب بھی کوئی پتہ نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment