Print this page

کراچی کے مختلف علا قوں میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک   

ایمزٹی وی:(کراچی)  باوانی چالی میں نامعلوم شخص نے چھولے کے ٹھیلے پربیٹھے ساجدنامی شخص پر فائرنگ کر دی، ساجد بھاگنے لگاتوملزم نے تعاقب کرکے اندھادھند فائرنگ کی جس کی زدمیں آکر40سالہ علیم جان، 9سالہ عرفان، 18 سالہ فیض اللہ، 25 سالہ یار محمد، 62سالہ شیرزادہ اور 40سالہ محبوب زخمی ہوگئے، فائرنگ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

نچھوڑ لائن لکھ پتی چوک کے قریب ہفتے کی شب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا28سالہ جنید چوہدری ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا، مقتول رنچھوڑ لائن کے ایم سی گراؤنڈکے قریب منصوری کمپاؤنڈ کا رہائشی اورکباڑیہ تھا۔

نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ اشتیاق محمد، لیاقت آباد ایف سی ایریا میں 28 سالہ حمزہ، بلدیہ ٹاؤن نمبر12میں فائرنگ سے 20سالہ عبدالواحد زخمی ہوگیا۔رضویہ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے17 سالہ عدنان، آصف اور30سالہ شہزاد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں