جمعرات, 02 مئی 2024


سندھ اسمبلی میں عمران خان کے بیان کیخلاف مذمتی قراردار منظور

ایمزٹی وی:(کراچی) پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو غلام کہنا قابل مذمت ہے جبکہ عمران خان کا بیان ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ سابق جنرل پرویز مشرف کے لئے ووٹ مانگنے والے عمران خان کا کیا کہیں انہوں نے سندھ کے عوام کے شعور پر حملہ کیا اور وہ سندھی عوام کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران شاہ محمود قریشی سے کیوں نہیں کہتے کہ اپنے مریدوں سے کہیں کہ ہاتھ پیر نہ چھوو۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ داری کا طعنہ دینے والا خود جہاز کے بغیر اڑان نہیں بھرتا، سندھ کے عوام کو گالی دی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے، عمران خان سندھ کے باسیوں سے فوری معافی مانگیں بصورت دیگر انہیں بنی گالہ سے نہیں نکلنے دیں گے۔

اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان سے سندھ کے باسیوں کی دل آزاری ہوئی اس لئے ان الفاظ کو فوری واپس لیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو برا کہنے والے ہی آج سیاست کے شہہ سوار بنے ہوئے ہیں، سیاسی مخالفت اپنی جگہ کسی کوعوام دشمن قراردینا اورالزام تراشی مناسب نہیں اس لئے سب کو احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment