اتوار, 05 مئی 2024


مسلم لیگ (ن) کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے بلاول بھٹو زرداری

ایمزٹی وی(کراچی) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز رشید اور خورشید شاہ کی تصویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جب کہ ان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے جہاں وہ ایسے میں مسلم لیگ (ن) پر تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، جلسے جلوس میں بھی بلاول بھٹو زرداری نہ صرف حکمران جماعت کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ وزیراعظم نوازشریف پر بھی کڑی تنقید کرتے ہیں جب کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وہ وزیراعظم سے کئی بار استعفے کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔ اب کی بار اپنی ایک تازہ ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے (ن) لیگ پر تنقید کے نشتر برسادیئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور خورشید شاہ کی ایسی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں پرویز رشید اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے جھک کر مل رہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹر پوسٹ پر بلاول بھٹو نے ہیش ٹیگ میں مسلم لیگ (ن) کو ’’ناکام لیگ‘‘ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ لوگ مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں اور جب مشکل سے نکلتے ہیں تو گلا پکڑتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما لیکس پر اِدھر اُدھر ہونا بند کرے اور بلا تاخیراپوزیشن کے مجوزہ ٹی او آرز قبول کرے کیونکہ پاناما لیکس سے فرار کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی او آرز پر ہٹ دھرمی سے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہی ہے اور اپوزیشن کو اجلاس سے بائیکاٹ پر بھی مجبور کررہی ہے، ہم اس معاملے کو انجام تک پہنچانے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ احتساب کے سوا وزیراعظم کے پاس کوئی اور راستہ نہیں، انہیں اور ان کے خاندان کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا جب کہ ملک میں کرپشن کے معاملے کو سب کے لیے حل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کے اس بیان اور تصویر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے اس طرح کے بیانات سے ہیڈ لائن تو بن سکتی ہے لیکن وہ خود لیڈر نہیں بن سکتے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment