منگل, 07 مئی 2024


او ایل ایکس پر اشتہار دیکھ کر موبائل فون خریدنے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھی مسلم سوسائٹی میں ہونے والامبینہ مقابلہ پولیس کیلئے معمہ بن گیا ۔ جاں بحق نوجوان کے ورثا نے پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا ۔ رات گئے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ابرار نامی نوجوان ہلاک جبکہ دلفراز زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہوا ۔ عینی شاہدین کے مطابق مقابلے کرنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔ اہل خانہ اور عینی شاہدین کے بیان کے مطابق واقعہ موبائل فون کی لین دین کے دوران پیش آیا ۔ پولیس نے تفتیش کے دوران ہلاک ہونے والے ابرار کے دو ساتھیوں کا بیان قلمبند کرلیا ہے ۔ دوسری جانب زخمی دلفراز پولیس کو واضح بیان نہیں دے رہا تاہم ابرار کے چچا نے الزام عائد کیا کہ پولیس زخمی ملزم دلفراز کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment