منگل, 07 مئی 2024


جناح اسپتال کو کراچی سے منتقل نہیں ہونے دیں گے

ایمز ٹی وی (کراچی) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہرنے کہا ہے کہ حکومت سندھ جنا ح میڈیکل پو سٹ گریجو یٹ سینٹر ،این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ سے متعلق سندھ ہا ئی کو ر ٹ کے فیصلے کے خلا ف سپریم کو ر ٹ کے فل بنچ میں اپیل دائر کرے گی۔یہ با ت انہو ں نے پیر کواپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔اجلا س میں سیکریٹری صحت احمد بخش نا ریجو ،این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر ،جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انیس الدین بھٹی اور این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر پروفیسر جما ل رضا نے بھی شر کت کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 18ویں تر میم کے بعد ایسے ادا رو ں کو چلا نے کی ذمہ دا ر ی صوبائی حکومت کی بنتی ہے اور اگر وفا قی حکومت کو اعترا ض تھا تو وفا قی حکومت کو عدا لت میں جا نا چا ہیے ،عدا لت میں ملا زمین کے جانے کی کو ئی منطق نہیں ہے ۔صوبا ئی وزیر صحت نے ملازمین کو یقین دلا یا کہ حکومت سندھ ان کے حقوق اور مرا عا ت کا ہر قیمت پر تحفظ کر ے گی۔انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہو لیا ت فرا ہم کر نے میں سنجیدہ ہے اور ان مقا صد کے حصو ل کے لئے عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عدا لتو ں کا احترام کر تی ہے اوران کے فیصلو ں پر عملدرآمد بھی کرتی ہے کوئی بھی قا نو ن سے با لا تر نہیں ہے ۔علا وہ ازیں صوبا ئی وزیر صحت نے طویل عرصے سے غیر حا ضر ڈاکٹرز کو ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا تا ہم ڈاکٹر محمد جمیل مغل حا ضر نہیں ہو ئے تھے جس پر صوبا ئی وزیر صحت نے حکم دیا کہ مذکو رہ غیر حا ضر ڈاکٹر کو فا ئنل شو کا ز نو ٹس جا ر ی کر دیا جا ئے اور حکم عدولی پر اس کو ملا زمت سے بر خا ست کر دیا جا ئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment