ھفتہ, 04 مئی 2024


سائیکل ریس،اٹھارہواں مرحلہ کرس فروم نے جیت لیا

ایمزٹی وی (کھیل) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اٹھارہواں مرحلہ برطانیہ کے کرس فروم نے جیت لیا۔ سائیکلنگ کی تاریخی ریس کا اٹھارہواں مرحلہ ٹائم ٹرائل پر مشتمل تھا۔ شرکا نے سترہ کلومیٹر کے ٹریک پر خوب جان ماری۔ کرس فروم نے مقررہ فاصلہ تیس منٹ اور تینتالیس سیکنڈ میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیدرلینڈز کے Tom Dumoulin اکیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ ریس کے اٹھارہ مراحل مکمل ہونے پر کرس فروم کو تین منٹ اورباون سیکنڈ کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ برطانوی سائیکلسٹ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment