جمعہ, 26 اپریل 2024


نیشنل ٹی20 کپ کی تیاریاں عروج پر

ایمزٹی وی(کھیل) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، محمد آصف اوریونس خان کو کسی ریجنل ٹیم نے نہیں لیا۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، ہر ٹیم نے پندرہ پندرہ کھلاڑیوں کا چناؤ کرلیا، کراچی اور لاہور کی دو دو، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور فاٹا کی ایک ایک ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی۔

مصباح الحق کراچی وائٹس کی نمائندگی کریں گے، ٹیم کے کپتان اکبر رحمان ہوں گے، شاہد آفریدی کو اسلام آباد ریجن نے لیا ہے اور کپتانی عمرگل کو دی گئی ہے۔

سلمان بٹ لاہور وائٹس کا حصہ ہوں گے، محمد آصف اوریونس خان کو کسی ریجنل ٹیم نے نہیں لیا، دورہ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز کے باعث قومی کرکٹرز کو نہیں لیا گیا۔

ایونٹ پچیس اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، نیشنل کپ کا دوسرا اور آخری مرحلہ ملتان میں کھیلا جائے گا۔

 

001

 

 

 

002

 

 

003

 

 

004

 

 

005

 

 

006

 

 

007

 

 

 

008

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment