جمعہ, 03 مئی 2024


یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ انگلش بیٹسمین گیری بیلنس کو پویلین بھیج کر 15 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے، جس میں پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ نے گیری بیلنس کو آؤٹ کرکے 15 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ انگلینڈ کے بولر جارج لوہمین کے پاس تھا جنہوں نے 1986 میں 15 ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 89 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے اور یہ ریکارڈ 120 سال قبل قائم کیا گیا تھا۔ انگلش بلے باز گیری بیلنس 28 رن بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے کے تیسرے سیزن میں انگلینڈ کی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 214 رنز کی لیڈ حاصل کرلی ہے۔

یاد رہے پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے عمدہ بولننگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے حساب سے یاسر شاہ 32 پوائنٹس حاصل کر کے دنیا کے پہلے بالر بن گئے۔

واضح رہے یاسر شاہ مشتاق احمد کے بعد واحد پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی جب کہ سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے دسمبر 1996 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment