جمعہ, 03 مئی 2024


ٹیسٹ کا آخری معرکہ

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان اور انگلینڈ کا چوتھا اورآخری ٹیسٹ کل سے اوول میں شروع ہو رہا ہے ۔ اوول کا میدان گرین شرٹس کیلئے خوش قسمت رہا ، یہاں قومی ٹیم گوروں کیخلاف 9 میں سے 4 ٹیسٹ جیت چکی ۔ اوول کی وکٹ بیٹسمین اور بائولرز دونوں کیلئے سازگار ہوگی ۔ اوول کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف مزاحمت کا سامنا رہا ۔ قومی ٹیم اس میدان پر 9 میں 4 ٹیسٹ جیت چکی ۔ 3 میں انگلینڈ فاتح رہا جبکہ 2 میچ برابری پر ختم ہوئے ، اوول کی پچ سپورٹنگ بنائی گئی ہے جو بائولرز اور بیٹسمین دونوں کیلئے معاون ہوگی ۔ اوول ٹیسٹ کیلئے موسم سازگار تاہم پہلے روز تیز ہوا اور بادلوں کا راج ہوگا ۔ آؤٹ آف فارم محمد حفیظ کا حتمی الیون میں جگہ بنانا مشکل ہوگیا ۔ انگلش ٹیم فاسٹ باؤلر سٹیون فن کی جگہ لیگ سپنر عادل رشید کو موقع دے گی ۔ دونوں ٹیموں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کا اوول ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا ۔ چار میچوں کی سیریز میں میزبان انگلش ٹیم کو 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment