جمعرات, 02 مئی 2024


مصباح الحق اور یاسر شاہ نے نئی تاریخی رقم کردی

ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سنچری میکر مصباح الحق اور 10شکار کرنے والے یاسر شاہ کو منتظمین نے خصوصی طور پر دعوت دی تھی، دونوں کرکٹرز کے سامنے ہی ان کے نام بورڈ پر درج کیے گئے۔

579071 misba 1470772797 998 640x480

اس موقع پر مصباح الحق نے کہاکہ محسن حسن خان، سنگا کارا، راہول ڈریوڈ اور مائیکل کلارک جیسے شہرہ آفاق کرکٹرز کی فہرست میں جگہ ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنا زندگی کا یادگار موقع رہا۔ یاسر شاہ نے کہا کہ انگلینڈ میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملا اور شاندار کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا، پاکستان اور اپنے لیے اعزاز پانے پر بہت خوش ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment