جمعہ, 03 مئی 2024


یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ جیت لی

ایمزٹی وی(کھیل) ریو اولمپکس 2016 میں جمیکا کے یوسین بولٹ سو میٹر کی دوڑ میں تین طلائی تمغے جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے.

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے سومیٹرکی ڈور میں امریکی کھلاڑی جسٹن گالٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا.

عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ کا فاصلہ 9.81 سیکنڈ میں طے کیا. بولٹ کے حریف گالٹن،جنھیں دو بار ممنوع ادویات استعمال کرنے کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے،اس مقابلے میں بولٹ سے صرف 0.08 سیکنڈ پیچھے رہے.

یاد رہے کہ اس سے قبل بولٹ 2008 اور 2012 میں سو میٹر،دو سو میٹر کی دوڑیں جیت چکے ہیں.

واضح رہے کہ یوسین بولٹ فروری میں کہا تھا کہ وہ 2017 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment