پیر, 27 مئی 2024


دوسرا میچ منسوخ، جیت پاکستان کے نام

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جب کہ دو ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان نے 1-0 کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کے دی ولیج میلا ہائیڈ میں کھیلا جانا تھا جہاں پاکستانی وقت کے مطابق میچ ٹھیک 2 بج کر 45 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم مسلسل بارش اور گراؤنڈ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔ شرجیل خان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بھی بارش کے باعث 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا تھا۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نےشرجیل خان کے شاندار 152 رنز کی بدولت آئرلینڈ کو 255 رنز سے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جب کہ عماد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز دے کر 5 آئرش کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment