ھفتہ, 27 اپریل 2024


عمر اکمل کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے شہر میں عمر اکمل کا شاندار لاٹھی چارج،عمر اکمل نے اسلام آباد کے خلاف نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سینچری اسکور کر ڈالی ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں عمراکمل نے دھواں دار اننگز کھیلی ۔ انھوں نے دلکش پاور ہیٹنگ کی اور نو چھکے اور نو چوکوں کے ساتھ صرف 43 گیندوں پر سینچری جڑ دی۔ عمر نے 43 گیندوں پر سینچری بناکر بلال آصف کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ وہ 115 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment