پیر, 06 مئی 2024


ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان

ایمز ٹی وی (کھیل) سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بابر اعظم اور عماد وسیم کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے. ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے محمد حفیظ ، ذوالفقار بابر اور افتخار احمد کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے ۔ سلیکشن کمیٹی بابر اعظم اور عماد وسیم کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ سلیکشن کمیٹی کا قومی ٹیسٹ سکواڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ ، ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بلے باز محمد حفیظ اور افتخار احمد کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ۔

لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کا بھی جگہ برقرار رکھنا مشکل ، سلیکٹرز کا بابر اعظم اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور ۔ ممکنہ سکواڈ میں مصباح الحق ، یونس خان ، سرفراز احمد ، اسد شفیق ، سمیع اسلم ، اظہر علی ، محمد رضوان ، بابر اعظم ، عماد وسیم ، وہاب ریاض ، راحت علی ، محمد عامر ، سہیل خان ، یاسر شاہ ، شان مسعود اور عمران خان شامل ہیں ۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 3 اکتوبر کو متوقع ہے جبکہ مصباح الیون 5 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں کھیلیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment