منگل, 07 مئی 2024


شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کرکٹ کے 20 سال مکمل ہونے پر پیغام

ایمز ٹی وی (کھیل) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کئے آج 20 سال ہوگئے اور پاکستان کے لئے کھیلنا باعث فخر رہا ہے۔

سماجی رابطے کےی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کئے ہوئے 20 سال ہوگئے اور 20 سال کا یہ سفرشاندار رہا۔

بوم بوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر رہا ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی اب تک جتنی محبت شائقین کرکٹ اور اپنے چاہنے والوں سے ملی اس پر سب کا بے حد مشکور ہوں یہ سب کچھ پاکستان کی وجہ سے ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment