پیر, 06 مئی 2024


ویسٹ انڈین ٹیم کی ناکامی کی وجہ سامنے آگئی

ایمز ٹی وی (کھیل) اندرونی سیاست ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبی، دبئی روانگی کے وقت ہیڈ کوچ فلپ سمنز کی چھٹی سے اسکواڈ بُری طرح متاثر ہوا، اس کا اعتراف آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے بھی ایک انٹرویو میں کیا۔

کیریبیئن سائیڈ کو پاکستان سے یواے ای میں جاری سیریز کے تینوں ٹی 20کے بعد دونوں ون ڈے میچز میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تیسرا ون ڈے بدھ کو ابوظبی میں ہوگا، تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کہا کہ ٹیم کی دبئی روانگی والے دن کوچ فلپ سمنز کی برطرفی نے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بُری طرح متاثر کیا۔

براوو ٹی20 میں ناکام رہنے والی کیریبیئن سائیڈ کا حصہ رہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ سیریز کے دوران ہمارے ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول کی کمی رہی، سمنز نے مختصر وقت میں پلیئرز کے اعتماد کو بحال کیا تھا،ان کے جانے سے اس چیز کی کمی اسکواڈ میں نمایاں ہے، انھوں نے کہا کہ میں کھیل کیلیے بہت جذبہ رکھتا ہوں اور جب کبھی میدان میں گیا سوفیصد کارکردگی پیش کی۔

البتہ حقیقت یہی ہے کہ یہ ہماری ٹیم کیلیے بڑا مشکل وقت ہے، 15 کھلاڑیوں کا سیریز کیلیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ کی برطرفی کے بعد یکجا ہوکر کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے، دنیا میں کون سا ادارہ ایسا کرے گا، سمنز کی موجودگی میں کیریبیئن عوام نے ٹیم میں مثبت علامات دیکھیں،ہم نے ان کی زیرکوچنگ ورلڈ ٹی20 کپ جیتا، ٹرائنگولر سیریز میں دو مضبوط ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایسے میں دبئی روانگی سے قبل کوچ کو ہٹانے سے یقینی طور پر کھلاڑیوں کا مورال متاثر ہوا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں 12برسوں سے ٹیم میں ہوں، اس دوران سمنز کی صورت میں واحد ایسا کوچ دیکھا جس کی موجودگی میں پلیئرز کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے تھے، کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان اعتماد کا بھرپور رشتہ تھا لیکن اب یہ چیز نظر نہیں آتی، دبئی میں پلیئرز اور ٹیم انتظامیہ بھی شکست خوردہ دکھائی دیے، ہم ایک بار پھر اسکول کے بچوں کی طرح نظر آ رہے تھے، ٹیم میٹنگ میں کوئی مثبت بات سامنے نہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment