پیر, 06 مئی 2024


ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان

ایمز ٹی وی (کھیل) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز 13 اکتوبر کو ہوں گے ۔

ملائیشیا میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کےلیےقومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جہاں ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 13 اکتوبر کو ہوں گے ۔

اس سے پہلے پاکستان سینئر اور جونئیر ہاکی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 8 سے 10 اکتوبر تک کھیلی جا ئے گی ۔

قومی ٹیم 20 سے 30 اکتوبر ایشین چیمپئنز ٹرافی اور جونئیر ٹیم 31 اکتوبر سے 6 نومبر ملائیشیا میں جوہر کپ میں حصہ ے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment