منگل, 07 مئی 2024


شاہد آفریدی پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پرعزم

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں شرکت کروں گا، فیئر ویل ہو یا نہ ہو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، عوام سے پیار مل رہاہے، میرے لیے یہ ہی بہت ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ نے جومجھے نام دیا ہے وہ تھا ،ہے اوررہے گا، فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کا اعلان کیا۔

جاوید میانداد پر تنقید کرتے ہو ئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میاندادکوہمیشہ پیسوں کامسئلہ رہاہے، اتنےبڑےکرکٹرکوایسی بات نہیں کرنی چاہیے، نجم سیٹھی صاحب ہمارے بڑے ہیں، ان سے ملنے کا پروگرام ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment