جمعرات, 02 مئی 2024


آئی سی سی کا تمام کرکٹ بورڈزمیں فنڈز کی تبدیلی پر غور


ایمزٹی وی(کھیل)چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کی سربراہی میں اجلاس، تمام کرکٹ بورڈز میں فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور، پاکستان کو سپیشل گرانٹ دیئے جانے کی تجویز منظور
کیپ ٹاؤن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہوا جس میں تمام کرکٹ بورڈز میں فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کیا گیا۔ انتظامی اور مالی ڈھانچے کی تبدیلی بورڈز کی آئندہ میٹنگ میں ہوگی۔ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے بتایا کہ پاکستان کو سپیشل گرانٹ دیئے جانے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ پی سی بی نے پاکستان میں عالمی کرکٹ نہ ہونے پر خصوصی فنڈز کی درخواست کی تھی۔ اجلاس میں معطل امریکی ایسوسی ایشن کو دو ماہ میں آئی سی سی آئین پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی بورڈز اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء کی میزبانی آسٹریلیا کریگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment