منگل, 07 مئی 2024


کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا اعزاز

  • ایمز ٹی وی (کھیل) پاکسستان کے پانچ ویٹ لفٹرز یوتھ ورلڈ اور کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آج ملائیشیا روانہ ہوں گے۔

    یوتھ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 20 سے 25 اکتوبر اور کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 26 سے 30 اکتوبر ملائیشیا کے ساحلی شہر پینانگ میں ہو گی ۔

    کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں یوتھ ، جونیئر اور سینئرز کے مقابلے ہوں گے۔ ان ایونٹس میں شرکت کے لیے پاکستان کے 5 ویٹ لفٹرز طلحہ طالب ، فرحان امجد ، محمد ثاقب ، عبدالرحمٰن اور محمد نوح دستگیر بٹ آج شب ملائیشیا روانہ ہوں گے۔

     
     
 
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment