منگل, 07 مئی 2024


ویسٹ انڈین لیگ اسپنر دیوندرا بشو کا نیا ریکارڈ

ایمز ٹی وی (کھیل) ویسٹ انڈین لیگ اسپنر دیوندرا بشو نے پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے متحدہ عرب امارات میں بہترین بالنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ویسٹ انڈین اسپنر دیوندرا بشو نے دبئی میں کھیلے جا رہے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے یو اے ای کی سرزمین میں بہترین بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے پاکستانی اسپنر سعید اجمل کا یو اے ای میں ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے جنوری 2012 میں انگلینڈ کے خلاف میچ کی ایک اننگز میں 55 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس کے علاوہ بشو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں ویسٹ انڈین بولر بن گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ اننگز میں بہترین بولنگ کرانے کا اعزاز نوریجا کو حاصل ہے جنہوں نے 1971 میں بھارت کے خلاف 95 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment