پیر, 06 مئی 2024


قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا

  • ایمز ٹی وی (کھیل) ماہرین کرکٹ نے پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیدیا۔

    راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکہتے ہیں پہلے ٹیسٹ میں جیت سے سیریز جیتنے کی راہ ہموارہوئی۔کرکٹ کےسکندرنے قومی ٹیم کی کامیابی کو خوش آئند قراردیا۔

    راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے قومی ٹیم کی ٹیسٹ میچ میں کارکردگی کو سراہا تاہم کہاکہ ویسٹ انڈیز اپنی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے میچ میں واپس نہیں آئی بلکہ پاکستان نےخراب پرفارمنس دے کر اسے واپس آنے کا موقع دیا۔

    شعیب اخترکاکہناتھا کہ یاسر شاہ اچھےبالرہیں اوروقت کے ساتھ ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

    سکندر بخت کا کہناتھاکہ لڑکے اوور کانفیڈنس ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے میچ میںکم بیک کیا لیکن پاکستان کی مجموعی پرفارمنس اچھی رہی۔

     
     
  •  

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment