پیر, 06 مئی 2024


پاک چین دوستی کھیلوں کے فروغ میں بھی مددگار

ایمز ٹی وی (کھیل) پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں چین سے شروع ہو کر پاکستان آنے والی کار ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ ریلی 2روز بعد ملتان روانہ ہوگی، جہاں سے کراچی جائے گی۔

پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگاتے کار ریلی کے شرکاء ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ریلی ک شرکاء پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں تھیں۔

کار ریلی کے ساتھ پولیس اور ریسکیو1122 کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔ ٹریفک پولیس راستہ دکھانے میں لگی رہی، ریلی مقامی ہوٹل پہنچی تو استقبال کیلئے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، ڈی سی او لاھور اور دیگر عمائدین منتظر تھے۔

نوجوانوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں ضلعی حکومت کی جانب سے عصرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment