منگل, 07 مئی 2024


کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی دھوم

ایمز ٹی وی (کھیل) کرکٹ میں کسی ایک فارمیٹ میں کلین سوئپ کی تو کئی مثالیں موجود ہیںلیکن ایک ہی ٹور میں تینوں فارمیٹ میں کلین سوئپ ایک انوکھا کارنامہ ہے۔

ٹیم پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیسٹ میں بھی کلین سوئپ کرنے کی جانب گامزن ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ کیا ، شاہینوں نے سرفراز کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز کو دھول چٹائی ۔

پھر ون ڈے سیریز میں اظہر کی باری آئی ،پہلی جیت ، دوسری جیت اور تیسرے میں کامیابی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کلین چٹ ملی ۔

اب باری ہے ٹیسٹ سیریز کی ،میچز کی تعداد وہی تین ہے،پاکستان کے 400ویں اور ایشیا کی تاریخ کے پہلے پنک بال ٹیسٹ میں مصباح بھی سرخرو ہوئے ۔یعنی اب ٹیم پاکستان کا ایک اور کلین سوئپ کی جانب سفر شروع ہو گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment