اتوار, 05 مئی 2024


سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا ینڈریو سائمنڈز پر نیا الزام

ایمز ٹی وی (کھیل) سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ اینڈریو سائمنڈز سے دوستی ختم ہونے پر مجھے شدید دکھ پہنچا تھا، مجھے ایسا لگا کہ میری موت واقع ہوگئی ہے۔ سائمنڈز نے ایک موقع پر بارباڈوس کے ایک ریسٹورنٹ میں برائن لارا کی موجودگی میں شراب سے بھرا گلاس میرے سرپر الٹ دیا تھا، اپنی سوانح حیات میں کلارک نے سائمنڈز سے دوستی ٹوٹنے پر دکھ کا بھرپور اظہار کیا۔

2008 میں نائب کپتان بنائے جانے کے بعد کلارک اور سائمنڈز کے تعلقات میں تلخی آگئی تھی، سائمنڈز ان سے ناراض ہوکر چلے گئے تھے۔

کلارک نے لکھا کہ سائمنڈز کیخلاف ڈسپلنری مسائل پر ایکشن لیا گیا، اس معاملے پر میں نے کپتان رکی پونٹنگ سے اتفاق کیا تھا جبکہ کچھ سابق ٹیم ساتھی آل راؤنڈر کی حمایت کررہے تھے، انھوں نے سائمنڈزکے کان بھرے کہ اسے سزا دلانے میں میرا کردار ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment