اتوار, 05 مئی 2024


سپرسٹار کا جادو سرچھڑکر بولنے لگا


ایمزٹی وی(کھیل)چیمپئنز لیگ کے میچ میں بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کو چار صفر سے شکست دے دی۔ آرسینل نے لڈو گور ٹس کو چھ صفر سے ہرادیا۔ ایک طرف میسی نے ہیٹ ٹرک کی تو آرسینل کے اوزل نے بھی ہیٹ ٹرک کر ڈالی ۔

اسپین میں جاری چیمپئنز لیگ کی جنگ میں میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔میسی نے پے در پے تین گول داغے اور مانچسٹر سٹی کی سٹی گُم کردی۔ میسی کی اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ نیمار کے ایک گول نےمانچسٹر سٹی کو چاروں شانے چت کردیا ۔چیمپئنز لیگ کے معرکوں میں میسی کی یہ ساتویں ہیٹ ٹرک ہے ،بارسلونا کے میسی کے ساتھ ساتھ آرسنل کا ہیرو بھی سامنے آگیا ۔

لڈو گور ٹس کے خلاف میچ میں آرسنل کے میسٹ اوزل نے کیرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک کر کے تباہی پھیر دی ،اس میچ میں آرسنل نے حریف کو چھ صفر سے شکست دی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment