ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان کے مصباح الحق بھارت کے دھونی اور گنگولی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والے ایشیاء کے پہلے کپتان بن گئے، انہوں نے کالی آندھی کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔
پاکستانی قائد مصباح الحق زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والے ایشیاء کے پہلے کپتان بن گئے، ان کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر دسویں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
مصباح الحق نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بھارت کے سارو گنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، گنگولی اور دھونی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے نو، نو ٹیسٹ سیریز جیت رکھی تھیں۔
پاکستانی ٹیسٹ کپتان نے 2010ء میں ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، 6 برس کے دوران ان کی زیر قیادت گرین شرٹس نے مجموعی طور پر مختلف ٹیموں کے خلاف 20 ٹیسٹ سیریز کھیلیں، جس میں سے پاکستان نے 10 جیتیں، 3 ہاریں جبکہ 7 سیریز برابری کی بنیاد پر ختم ہوئیں۔