اتوار, 05 مئی 2024


یاسر شاہ نے120سالہ ریکارڈ برابر کردیا

ایمزٹی وی(کھیل) لیگ اسپنر یاسر شاہ کے لیے ایک اور اعزاز، ایک سو بیس سالہ ریکارڈ برابر کردیا،اٹھارہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بال بال بچ گیا۔

یاسر شاہ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں ایک سو بیس سالہ ریکارڈ بھی برابر کردیا،اٹھارہ ٹیسٹ کے بعد سب سے زیادہ ایک سو بارہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ انگلینڈ کے جارج لومن کے پاس تھا، یہ ریکارڈ انھوں نے 1896 میں اپنے نام کیاتھا۔یاسر شاہ نے بھی اٹھارہ ٹیسٹ میں ایک سو بارہ وکٹیں حاصل کرلیں،لیگ اسپن کنگ آٹھ مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں اور دو مرتبہ میچ میں دس وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment