اتوار, 05 مئی 2024


شعیب اختر نے پی سی بی کو کیا مشورہ دیا۔۔۔؟ اہم خبر

ایمزٹی وی(کھیل) سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان نہ بلانے کا مشورہ دیدیا ، ان کا کہنا ہے کہ کوئی خطرہ مول نہ لیا جائے کیونکہ پاکستان اب بھی غیر ملکی ٹیموں کیلئے محفوظ نہیں، موجودہ حالات میں صبر کیا جائے اور سکیورٹی کے معاملات ٹھیک ہونے تک کسی بھی ٹیم کو مدعو کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

کوئٹہ سانحے کے تناظر میں بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی غیر ملکی ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت نہ دی جائے ۔

سابق فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ اس بات کا یقین تو ہر ایک کو ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لازمی بحال ہو گی البتہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام دیگر ممالک کو آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیمیں پاکستان کے دورے پر بھیجیں تو دہشت گردی کا کوئی نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔ اور معاملات ایک بار پھر اپنی جگہ واپس چلے جاتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment