ھفتہ, 04 مئی 2024


قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کو اچانک تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام بھی سامنے آگیا

ایمزٹی وی(کھیل) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سونپنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم دو نومبر کو روانہ ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے محتشم رشید کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کیسربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم دو نومبر کو روانہ ہو رہی ہے ۔ اس ٹیم کے ہمراہ کوچ کے طور پر محتشم رشید کی جگہ باسط علی جائیں گے۔

اس حوالے سے ویمن ونگ نے اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور صرف پی سی بی چیئرمین کی منظوری کا انتظار ہے چیئرمین پی سی بی شہریارخان منظوری کے بعد باسط علی کو ویمن ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائیگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment