ھفتہ, 27 اپریل 2024


ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بدترین شکست

ایمز ٹی وی (کھیل) ملائیشیا میں کھیلے گئےایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلےگئے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں بھارت نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد بھارت کی جانب سے دوسرا بھی گول کردیا گیا، تاہم پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں بھارتی خسارہ کم کرتے ہوئے پہلا گول کیا،تیسرے کوارٹر کے اختتام تک میچ دو، دو گول سے برابر رہا تاہم چوتھے ہاف میں بھارت نے گول کرکے برتری حاصل کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

بھارت کی جانب سے روپندرپال،عفان یوسف اورتھیماما نےگول اسکور کیے جب کہ پاکستان کی جانب سےعلیم بلال اورعلی شان نےگول اسکور کیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment