اتوار, 28 اپریل 2024


آسٹریلین کھلاڑی نیا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

ایمز ٹی وی (کھیل) میگ لیننگ نے آسٹریلین ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ میں انفرادی اننگز کا اپنا ہی ریکارڈ مزید بہتر کرلیا، ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ میں تسمانیہ کیخلاف ان کی ٹیم وکٹوریہ نے 157رنز سے کامیابی حاصل کی۔

فاتح ٹیم نے 3 وکٹ پر 320رنز جوڑے، ناکام سائیڈ 163 پر ہمت ہارگئی، لیننگ نے اس میں 153 گیندوں پر 190رنز اسکورکیے، اس سے قبل 175 کی بہترین انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی ان کے نام درج تھا، یہ کارنامہ انھوں نے اے سی ٹی کیخلاف 2012 میں انجام دیا تھا۔

آسٹریلوی کپتان نے دوسری وکٹ کیلیے جیس کیمرون کے ہمراہ 288 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی بنائی، جیس 108رنز بناکر میدان بدر ہوئیں، یہ ایونٹ میں کسی بھی وکٹ کیلیے اب تک کی سب سے بڑی شراکت شمار ہوئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment