ھفتہ, 27 اپریل 2024


پش اپس پر مصباالحق کا زبردست جواب

ایمز ٹی وی (کھیل) مصباح الحق نے ’’پش اپس‘‘ پر اعتراض مسترد کردیا،قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کوئی غلط مقصد کارفرما نہیں تھا، وعدے کے مطابق فوجی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کیا،کھیل یا حریف کی تضحیک کا پہلو نہ ہوتو جشن منانے میں کوئی برائی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے رابطہ امور کے اجلاس میں ایک رکن رانا افضل نے انگلینڈمیں پاکستانی ٹیم کے پش اپس پر سخت اعتراض کیا تھا،گذشتہ روز شارجہ ٹیسٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کپتان مصباح الحق نے اس حوالے سے سوال پر کہا کہ اس انداز میں جشن کا مقصد حریف ٹیم کا مذاق اڑانا نہیں تھا، نہ ہی اس کے پیچھے کوئی غلط مقصد کارفرما تھا، سادہ سی بات تھی کہ کھلاڑیوں نے فٹنس بہتر بنانے کیلیے محنت کرنے والے پاکستان آرمی کے ٹرینرز سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا، کرکٹرز کے ذہن میں کوئی متنازع یا منفی سوچ نہیں تھی، کھلاڑی جس طرح بھی چاہے جشن یا خوشی منا سکتا ہے، صرف یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ اس سے کھیل کی اور کسی دوسری ٹیم کی دل آزاری نہ ہو۔

کپتان نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے ’’پش اپس‘‘ پر پابندی کے بارے میں کوئی ہدایت ٹیم کو نہیں دی گئی، نجم سیٹھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اس معاملے پر واضح موقف بیان کر چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment