جمعہ, 03 مئی 2024


فیفا نے ایران پر جرمانہ عائد کر دیا

ایمز ٹی وی (کھیل) فٹ بال ایسوسی ایشن فیفا نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شائقین کو محرم الحرام کی مناسبت سے نعرے بلند کرنے اور کالے کپڑے پہننے کے لیے کہنے پر ایران پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس میچ میں ایران نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ تہران میں حکام نے شائقین سے کہا کہ وہ میچ کے دوران فٹبال سے متعلق نعرے بازی کرنے کی بجائے محرم الحرام کے حوالےسے نعرے لگائیں۔

جنوبی کوریا کے کھلاڑی بھی میچ کے دوران ایرانی حریفوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر بازو پر کالی پٹیاں پہنی۔

فیفا نے ایران پر 37 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی فیفا میچوں کے دوران کسی قسم سیاسی، مذہبی یا تجارتی پیغامات سے منع کرتی ہے۔

فیفا نے کروشیا اور کوسوو فٹ بال فیڈریشنز پر بھی جرمانہ عائد کیا ہے۔ چھ اکتوبر کو ہونے والے کوالیفائنگ میچ میں شائقین نے سربیا کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

یاد رہے کہ سربیا نے کوسوو کی فیفا میں ممبر شپ کی مخالفت کی تھی۔

فیفا نے کروشیا پر 40 ہزار اور کوسوو پر 25 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment