جمعہ, 03 مئی 2024


جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا پر چڑھائی

ایمز ٹی وی (کھیل) جے پی ڈومنی اور ڈین ایلگر کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پرتھ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک پروٹیز نے 6وکٹوں کے نقصان پر 390رنز بنا لئے ہیں۔

پروٹیز کو388 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ٹیم کی جانب سے جے پی ڈومنی نے141 اور ڈین ایلگر نے 127رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک16 اور ورنن فلینڈر23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ کینگروز بولرز کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور پیٹر سڈل نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment