اتوار, 05 مئی 2024


بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا اہم میچ

ایمز ٹی وی (کھیل) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں باریسل بلز نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 7 وکٹ سے اور ڈھاکا ڈائنامائٹس نے کومیلا وکٹورینز کو 33رنز سے ہرا دیا۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کے بیٹسمینوں نے دھماکے دار بیٹنگ کی،مہدی معروف نے 60 رنز بنائے،ناصر حسین43رنز کے ساتھ نمایاں رہے،شکیب الحسن نے بھی 24 رنز جڑ دیئے،راشد خان نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، ڈھاکا کا اسکور پانچ وکٹ پر 194 رنز رہا۔

جواب میں کومیلا وکٹورینز کا کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل پایا،البتہ آخری اوورز میں کپتان مشرفی مرتضیٰ نے 5 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر کچھ ہلچل سی مچائی، لیکن ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 161 تک ہی پہنچ سکی۔

یہ ایونٹ میں کومیلا وکٹوریئنز کی مسلسل چوتھی شکست ہے،اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں باریسل بلز نے چٹاگانگ وائی کنگز کو سات وکٹ سے ہرا دیا ۔

میچ میں پہلے چٹاگانگ کے تمیم اقبال اور جوہر الاسلام نے بیٹنگ کے جوہر دکھائے،116 کی اوپننگ شراکت میں تمیم کے75 اور جوہر کے 36 رنز شامل تھے، امین الحق نے بھی 27 رنز بناکر ٹیم کا اسکور تین وکٹ پر 163 تک پہنچا دیا۔

جواب میں باریسلز بلز کی سات رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے باوجود ڈیوڈ ملن اور شہریار نفیس نے کمال کی بیٹنگ کی، 150 رنز کی شراکت بنائی اور ٹیم کوجیت کے قریب لے آئے،شہریار 65 رنز بناکر آوٹ ہوئے لیکن ملن نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو سات وکٹ سے فتح دلا دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment