جمعہ, 26 اپریل 2024


انڈر ٹیکر کا نیا روپ دیکھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

ایمزٹی وی(کھیل) آپ نے معروف ریسلر انڈرٹیکر کا تو سن رکھا ہوگا اور یہ بات بھی آپ کو معلوم ہوگی کہ وہ بیساکھیوں پر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور گذشتہ سات ماہ سے پردہ سکرین سے غائب تھالیکن حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو نے ساری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔اس ویڈیو میں اس نے دنیا کو اپنی واپسی کا پیغام دے کر حیران کردیا ہے۔

ویڈیو میں وہ اپنی منفرد شان سے رِنگ میں داخل ہوتا ہے جہاں اس کے مخالفین کھڑے ہوتے ہیں اور وہ اپنے روایتی انداز میں انہیں چیلنج کرتے ہوئے مختلف باتیں کہتا ہے۔ ”میری یہاں آنے کی دو وجوہات ہیں، ایک یہ کہ WrestleMania یہ فیصلہ نہیں کرے گی کہ میں کون ہوں،میری واپسی ہوچکی ہے،اب میں مخالفین کی جان نکالوں گا اور ساتھ ہی زمین میں سوراخ کردوں گا۔Survivor Seriesوہ جگہ ہے جہاں انڈرٹیکر پیدا ہوا تھاSmackDownہمیشہ سے میرا گھر رہا ہے۔“51سالہ بڑے ریسلر نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ WWEکے لئے مکمل طور پر کام کرے گا۔اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے اس کا کہناہے کہ ”ناکامی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر تم ناکام ہوتے ہوتوپھرسے ڈرنے کی وجہ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment