پیر, 06 مئی 2024


شاپور زدران شاہ پر قاتلانہ حملہ

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) افغان کرکٹ ٹیم کے پیسر شاپور زدران شاہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ شاہ پورزدران پر نا معلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز کابل کے علاقے برگرامی میں میں اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ گاڑی میں گھر کی جانب جا رہے تھے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے

زردان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے زردان اور ان کے بھائی محفوظ رہے۔ تاحال کسی گروپ کی جانب حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی نہ ہی پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کا تعین کیا جا سکا ہے۔ افغان صوبے پکتیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ شاپور زدران 39 ایک روزہ

میچز کھیل کر 41 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment