پیر, 06 مئی 2024


سال 2016 کے بہترین فٹبالر کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسچیانو رونالڈو نے سال 2016کے فیفا بیسٹ فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

انہوں نے اس اعزاز کے لئے ارجنٹائن اور بارسلونا کے لائنل میسی اور فرانس اور اٹلیٹیکو میڈرڈ کے انٹوائن گریز مین کو شکست دی۔ امریکا کی کارلی لائیڈ نے سال کی بہترین خاتون فٹبالر کااعزاز حاصل کیا۔

انگلش لیگ چیمپنئز لیسٹرسٹی کے اطالوی کوچ کلاڈیو رینری نے فیفا کوچ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ۔سال کا بہترین گول اسکور کرنے کا ایوارڈ ملائشیا کے کلب پنانگ کے محمد فیض صابری کوملا فیفا فیئر پلے ایوارڈ کو لمبیا کے کلب اٹلیٹکو نیسونال نے حاصل کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment