اتوار, 28 اپریل 2024


پنجاب حکومت کا فیصلہ پی سی بی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کی تجویز پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی فروری کے آخری ہفتے میں شیڈول پنجاب گیمز 22 مارچ تک موخر کر دی گئی ہیں۔
پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کو 25 فروری سے 9 مارچ تک صوبے میں دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں نہ رکھنے کا مشورہ دیا اور پنجاب گیمز کو ملتوی کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے پی سی بی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تاہم حکام کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔
پاکستانی کرکٹرز کی سڈنی میں پولیس کے چیریٹی ایونٹ میں شرکت، بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں
پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ قائداعظم گریڈ ٹو ٹرافی اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی پیٹرنز ٹرافی پر بھی اثرانداز ہو گا جو بالترتیب یکم مارچ اور 4 مارچ کو طے ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی اس سال کھیلی جانے والی پاکستان سپرلیگ کا فائنل ہر صورت لاہور میں کرانے کا عزم ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند نہ ہوئے تو بھی فائنل لاہور میں ہی ہو گا اور اس مقصد کیلئے ضرورت پڑنے پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے والی ٹیموں سے بھی کھلاڑی لئے جائیں گے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment