پیر, 06 مئی 2024


مہمان ٹیم شہر قائد میں 35 اوورز پر مشتمل چار میچز کھیلے گی

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کینیڈا کی سولہ رکنی سینئر کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ترجمان پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسو سی ایشن کے مطابق مہمان ٹیم شہر قائد میں 35 اوورز پر مشتمل چار میچز کھیلے گی جبکہ مصنوعی روشنیوں میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈول کئے گئے ہیں جو 27جنوری سے پانچ فروری تک ہوں گے۔
واضح رہے کہ کینیڈ ین ٹیم تمام میچز کراچی کی چھ مختلف سینئر ٹیموں کے خلاف کھیلے گی جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment