ھفتہ, 04 مئی 2024


انضمام کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد ایک نئی دنیا میں شامل

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑی شاید یہ بات جانتے ہیں کہ پاکستانیوں کو دو چیزوں کا جنون ہے، ایک کھانا اور دوسرا کپڑے! اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے کیریئر کا رُخ ان شعبوں کی طرف موڑ دیتے ہیں۔
اگر معروف پاکستانی کھلاڑی انضمام الحق کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی کرکٹ کے بعد پاکستانیوں کے لیے کھانے اور اب ملبوسات دونوں کا کام شروع کردیا ہے۔
'میٹ ون' شاپ کھولنے کے بعد انضمام الحق نے اب لاہور میں اپنے ملبوسات کا اسٹور 'لیجنڈ آف انضمام الحق' بھی لانچ کردیا۔
5891c1b4903a8 
لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع اس اسٹور میں مردوں اور خواتین دونوں کے ملبوسات موجود ہیں۔
اس اسٹور کے افتتاح کے موقع پر کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے متعدد کھلاڑی جمع ہوئے اور انضمام الحق کے اس اقدام کو سراہا۔
مصباح الحق اس تقریب میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوئے، جبکہ محمد یوسف بھی ایونٹ میں پرجوش نظر آئے۔
5891cea1d1d58 
احمد شہزاد ہمیشہ کی طرح تصاویر کے لیے تیار رہے، دوسری جانب کامران اکمل بھی میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف رہے۔
5891c76c4f753 
اس موقع پر کرکٹرز کے علاوہ شوبز شخصیات نتاشا حسین اور ڈیزائنر سیم علی بھی موجود تھے۔
 5891c76c75dbf
کھلاڑی محمد عرفان اور سلمان بٹ بھی نہایت بہترین انداز میں جلوہ گر ہوئے۔
5891ceed48d1e 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment